ڈی پی او آفس کی بیرونی دیوار پر شہدائے پولیس گیلری کی ازسر نو تزئین وآرائش قابل ستائش اقدام

 ڈی پی او آفس کی بیرونی دیوار پر شہدائے پولیس گیلری کی ازسر نو تزئین وآرائش قابل ستائش اقدام 



تحریر : رانا آصف حنیف 

ڈی پی او آفس کی بیرونی دیوار پر شہدائے پولیس گیلری کا قیام انتہائی خوش آئند روایت ہے ۔لودھراں کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو علم ہونا چاہئے کہ ہمارے امن سکون اور بہتر مستقبل کیلئے کتنی ماؤں کو اپنی گود سُونی کرنی پڑی ہے، کتنی سہاگنوں کے سر کے تاج ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو گئے، کتنے معصوم بچوں کے سر سے والد کا مضبوط سہارا ہمیشہ کیلئے چھین لیا گیا اور لفظ یتیمی کا کرب سالہا سال سے کتنے بچے سنتے سہتے اب جوان ہوچکے ہیں کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھُلا دیتی ہیں وہ تاریخ کے اوراق سے ہی مٹ جاتی ہیں ۔ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید نے لودھراں پولیس کے شہداء کی خوبصورت اور قدآور تصاویر کو ان کی لازوال قربانیوں سمیت گیلری میں ہمیشہ کی یادگار کے طور پر نصب کیا ہے جو شہدائے پولیس سے ان کی محبت اور احساس کا مقدم رشتہ ہے ۔شہدائے پولیس کے ورثاء کیلئے بھی ڈی پی او کرار حسین سید نے گزشتہ عیدین سمیت یوم شہداء اور یوم پاکستان پر گھر گھر جا کر شہداء کے ورثاء سے ملاقاتیں کیں، تحائف اور کھلونے دیے تاکہ ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو لاوارثی کا احساس نہ ہو ۔آئ جی پولیس پنجاب کی شہدائے پولیس کو اہمیت دینے کی یہ روایت انتہائی حوصلہ افزاء ہے خاص کر 4 اگست کا دن پولیس شہداء کیلئے مخصوص کرنا اس فورس کے مورال کو بلند کرتا ہے ۔ویلڈن لودھراں پولیس 💕💕

 

No comments

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊