ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال کا دورہ لودھراں ،آر پی او وسیم سیال بھی ہمراہ تھے

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال کا دورہ لودھراں ،آر پی او وسیم سیال بھی ہمراہ تھے 





تحریر : رانا آصف حنیف 

ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید نے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اور ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کا استقبال کیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے تھانہ جلہ آرائیں آمد پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کو سلامی دی ایڈیشنل آئ جی نے آر پی او کے ہمراہ تھانہ جلہ ارائیں کے تزین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا۔ڈی پی او سید کرار حسین نے تھانہ جلہ آرائیں کی تزئین و آرائش بارے بریفنگ دی بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی او آفس میں شہداء گیلری اور سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن سٹی لودھراں کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس جدید پولیسنگ کی طرز پر کئ آئ ٹی پراجیکٹ متعارف کروا چکی ہے اور اہلکاروں کی سہولت، جدید آئ ٹی تعلیم سے آگاہی، تھانوں کی عمارتوں پر توجہ پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں ۔ڈی پی او کرار حسین سید نے پولیس لائن میں فائرنگ رینج اور یادگار شہداء بارے بھی افسران کو بریفنگ دی ۔پولیس لائن میں دونوں اعلیٰ افسران نے گاڑیوں کی انسپکشن کی اور بہترین کارکردگی و نظم وضبط پر ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید کو شاباش دی 

ایڈیشنل آئ جی کا کہنا تھا کہ پولیس لائن میں فائرنگ رینج کی تعمیر سے اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس بہتر ہوگی اور سفری مسائل کا خاتمہ بھی ہوگا ۔یہ اقدام ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید کی ملازمین سے محبت اور محکمہ کیلئے محنت کا ثمر ہے ۔ ایڈیشنل آئ جی اور آرپی او نے پولیس لائن میں پودے بھی لگائے اور ملکی سالمیت اور امن وامان کیلئے دعا بھی کی

No comments

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊