واہ میرے خان، پٹرول ڈیڑھ روپے سستا کرکے گیس 9 روپے مہنگی کردی 



تحریر : رانا آصف حنیف 


گزشتہ روز حکومت وقت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے مہنگائی کا رونا روتے غریب عوام کو انتہائی "سستا" تحفہ دیا ہے کہ پٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے کم کرکے گھریلو گیس کی قیمتوں میں 9 روپے کلو کا اضافہ کردیا ۔یہاں یہ بھی یاد رہے کہ عوام کے ہمدرد وزیراعظم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ سردیوں میں گیس کی قلت عروج پر ہوگی اس لئے ایل پی جی گیس کی کھپت بے تحاشہ ہونا لازمی ہے اور نرخ ابھی سے آسمان پر پہنچانے کی تیاریاں شروع ہیں یعنی یہ سمجھ لیجئے کہ حکومت عوام کو تکلیف، رنج، صدمہ یا دھکا دینے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی اور اسے ہی "گڈ گورننس " کہا جاتا ہے ۔میں بطور ایک صحافی حیران ہوں کہ وہ عمران خان کہاں گیا جو کنٹینر پر کھڑا ہو کر عوام کی تکالیف کو نمبروں کے ساتھ انگلیوں کے پوروں پر گنواتا تھا، حکمرانوں کی عیاشیاں اسے ازبر یاد تھیں، ٹیکسز کی بھرمار کو حکومت کی کرپشن سے متصل کرتا تھا ۔جب سے وہ عمران خان وزیراعظم بنا ہے حالات اور خیالات یکسر بدل چکے ہیں اب حکومت کا ہر ظالمانہ فعل اچھا اور عوام کا چیخنا برا لگتا ہے ۔ماہرین معاشیات کی دو سو ممبران پر مشتمل ٹیم سوا دوسال سے نیپال کے جنگل میں جا کر مر کھپ گئ ہے ۔پہلے عوام سابق حکمرانوں کی کرپشن سنتے سنتے اچھے دنوں کی آس لگائے بیٹھے رہے تو اب کہا جارہا ہے کہ موجودہ بیوروکریسی حکومت کو کامیاب نہیں ہونے دے رہی ۔پتہ نہیں ایسے لطیفے سنانے والے نااہل اور نکٹھو حکمران کب تک مسلط رہیں گے اور مہنگائی کا عفریت غریبوں کے خون کے بعد جسم کی چربی کو پینا کب ختم کرے گا

3 comments:

  1. جن وزیروں مشیروں کے کہنے پے چل رہا ہے یہی وزیر مشیر عمران خان کی حکومت کی ناکامی کی وجہ بن رہے ہیں اور شاید عمران خان کے دماغ میں یہ بات تب آئے گی جب بات ہاتھ سے نکل جائے گی اور پھر عمران خان سوچے گا کہ یہ میں نے کیا کر دیا...!

    ReplyDelete
  2. Imran niazi achi trha mulak ka dewaliya nikale ga

    ReplyDelete

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊