ظالموں نے ایک بار پھر درسگاہ میں معصوم پھولوں کے کومل جسموں کوبارود کے نشانے پر رکھ دیا

 ظالموں نے ایک بار پھر درسگاہ میں معصوم پھولوں کے کومل جسموں کو


بارود کے نشانے پر رکھ دیا 


تحریر : رانا آصف حنیف 

آج پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک دینی درسگاہ میں نامعلوم دہشت گرد کی مذموم کارروائی میں اب تک 7 معصوم طلباء شہید اور 112 زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے اس ارض پاک کی سالمیت، ہمت، حوصلے اور اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے معصوم پھولوں کو بیدردی سے مسلنے کی کوشش کی ہے ۔ایسی مذموم کوشش یقیناً انسانیت سے عاری انسانوں کے روپ میں چھپے جانور ہی کرسکتے ہیں جو ہر صورت محبت، شفقت اور درد کے پہلو سے ناآشنا ہوتے ہیں ۔بچوں کے نرم و نازک جسموں کے اڑتے چیتھڑے شائد ان حیوانوں کو قلبی سکون اور شیطان صفت اذہان کے کیڑوں کو رام کرنے میں مدد دیتے ہوں لیکن یہ لوگ یاد رکھیں کہ ایسی ہر قربانی نے پاکستان جیسے عظیم اور قربانیوں کے منبع ملک کو مزید مضبوط اور متحد کیا ہے ۔ایسی ہر چوٹ اس ملک کے باشندوں کو اغیار کی سازشوں سے مزید ہمت سے لڑنے کا حوصلہ دیتی ہے ۔آج ان بچوں کی شہادتوں سے یقیناً گھروں میں کہرام مچے گا، والدین کے دل دہلا دینے والے بین ہونگے، ہر ذی شعور کی آنکھ اشکبار ہوگی لیکن ملک دشمن یاد رکھیں کہ اس مکروہ سازش کے حکمت ساز زیادہ دیر محفوظ نہیں رہ سکیں گے وہ بھی جلد سیکیورٹی فورسز کے نشانوں پر اپنی جان کو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جہنم کی آگ میں جھونکیں گے ۔ان معصوموں کے خون کا ایک ایک قطرہ بھاری پتھر بن کر ان کے جسموں پر گرے گا اور چیخیں سات آسمانوں میں گونجیں گی انشاءاللہ

4 comments:

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊