بابا رشید کے قتل کا چودہواں دن اور دنیاپور پولیس کی مجبوریاں
بابا رشید کے قتل کا چودہواں دن اور دنیاپور پولیس کی مجبوریاں
تحریر : رانا آصف حنیف
بابا رشید اپنی معصوم جوان بیٹیوں کی عزت کے تحفظ میں قتل کیا ہوا سٹی دنیاپور پولیس کو تو وختہ ہی "پے گیا" ہے ۔مقتول کی بیٹی کے بیانات پر افضل، سرور، اویس کے خلاف نامزد مقدمہ درج ہونے کے باوجود چودہ روز سے سٹی دنیاپور پولیس کی بھرپور کوشش ہے کہ قتل کی ذمہ داری مبینہ قاتلوں کے سب سے چھوٹے 13 سالہ بیٹے شاہ زیب پر ڈال دی جائے اور اسے اپنے تحفظ میں قتل قرار دے کر دوہرا فائدہ اٹھا لیا جائے ایک تو نابالغ قاتل اور دوسرا سیلف ڈیفنس یعنی دو دو قانونی فائدے لے کے مظلوم بوڑھے کا قتل ختم اور جائیداد میں سے آٹو میٹک حصہ لینے کا دیرینہ خواب بھی پورا ہوجائے گا اسی لئے ابھی تک پولیس دانستہ مبینہ قاتل اویس کو گرفتار کرنے کے باوجود عوام اور میڈیا کے سامنے نہیں لارہی ۔ اس سارے سٹیج ڈرامے کی ہدایتکاری سٹی دنیاپور پولیس کے ایس ایچ او دے رہے ہیں جنہیں ڈی ایس پی دنیاپور کی بھی مکمل سرپرستی حاصل ہے ۔مقتول کی کوئی نرینہ اولاد نہیں ،بیوہ 13 سال سے بستر مرگ پر دن گن رہی ہے ۔لے دے کے تین بیٹیاں ہی بچتی ہیں یہ بے چاریاں پردے اور عزت کو سنبھالتے سنبھالتے کب تک تھانے کچہری میں بھاگیں گی ایک دن تھک ہار کر گھر بیٹھ ہی جائیں گی اور وہی دن قاتلوں اور پولیس کے سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ڈرامے کی سپرہٹ کامیابی کا دن ہوگا اسی دن پولیس جشن منائے گی کہ مقتول کے قاتلوں سے مبینہ لیا گیا مال مٹورا حلال ہوا۔یہ سب مقتول کی یتیم بیٹیاں اور تمام اہل علاقہ بھی جانتے ہیں ۔بے چاریاں بار بار چیخ کر ایس ایچ او سٹی دنیاپور اور ڈی ایس پی پر عدم اعتماد کرچکی ہیں ۔انہیں سب صاف نظر آرہا ہے لیکن سردست سننے والا کوئی نہیں ۔یہاں ایک بات کہنا بنتی ہے کہ بابا رشید بے موت مارا گیا اور بابا رشید جیسے روزانہ ہزاروں مارے جارہے ہیں قبریں کھودی جاتی ہیں ۔زندگی موت کے حوالے ہورہی ہے ان مرنے والوں میں سارے بابا رشید ہی نہیں ہیں کئ پولیس اہلکار اور افسران بھی ہوتے ہیں چاہے افسر ہوں یا اہلکار مرنا سب نے ہے ۔حساب سب نے قبر میں دینا ہے اور اللہ رب العزت کا فرمان ہے ظالم کو قبر سے پہلے دنیا میں بھی اپنے کئے کا حساب دینا ہے ۔سو لگ پتہ جائے گا جب اللہ کی لاٹھی برسنا شروع ہوگی اور چیخیں سننے والا کوئی نہیں ہوگا
😑
ReplyDeleteSo sad, may ALLAH help them. Ameen
ReplyDelete