وزیراعظم کے اقدامات کو ایسی ہی نگرانی کی ضرورت ہے

 محبتاں سچیاں ،وزیراعظم کے اقدامات کو ایسی ہی نگرانی کی ضرورت ہے



 

تحریر : رانا آصف حنیف 


وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اچھے اقدامات میں احساس لنگر خانوں کا قیام بھی ہے ۔لودھراں میں فیملی ہسپتال کے باہر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے بر لب سڑک خوبصورت عمارت تعمیر کروا کر وہاں سیلانی ٹرسٹ کے زیر انتظام لنگر خانے کا بندوبست کیا جہاں گزشتہ ایک سال سے ہزاروں مستحقین، مسافر اور مزدور دو وقت کا بہترین اور معیاری مفت کھانا کھا رہے ہیں ۔آج عید میلادالنبی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی اور ڈی پی او کرار حسین سید نے اس لنگر خانے کا دورہ کیا اور وہاں کافی دیر تک قیام میں لوگوں کے ساتھ گُھل مل گئے  ۔عوام کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔کھانے کے معیار بارے استفسار کیا ۔ڈی پی او کرار حسین سید جو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات اور ویلفیئر بارے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے ضلع لودھراں کے تمام تھانوں میں خوبصورت اور معیاری میس قائم کرکے محکمے کے ملازمین سے محبت اور احساس کا جو رشتہ مضبوط کیا ہے وہ خاص طور پر قابل ذکر ہے ڈی پی او نے بہت دیر تک سیلانی انتظامیہ سے کھانے کی تیاری، لوازمات اور لوگوں کی تعداد  بارے خاصی دلچسپی سے فیڈ بیک بھی لیا یقینی طور پر افسران کا عوامی مقامات پر حکومتی ترجیحات کیلئے نکلنا، خیال رکھنا اور فرق مٹا کر عام غریب آدمی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا بیورو کریسی کے منفی حلیے کو زائل کرتا ہے اور افسران کو اپنا ہمدرد پاتا ہے ۔حکومت اور بیوروکریسی کو ایسے ہی اقدامات عوام میں مقبول بناتے ہیں انہی اقدامات سے عوام کے حالات اور شکایات کا علم اور ازالے کا راستہ بھی نکلتا ہے ۔ویلڈن عمران قریشی، کرار حسین سید ۔۔

No comments

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊