پولیس اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس، ڈی پی او کرار حسین سید بھی تربیتی مشق میں شریک

 پولیس اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس، ڈی پی او کرار حسین سید بھی تربیتی مشق میں شریک 




تحریر : رانا آصف حنیف 

ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید جو ضلعی پولیس کو ایک منظم، بہادر اور ہر لمحہ تیار فورس بنانے کیلئے ان کی زنگ آلود صلاحیتوں کو از سر نو نکھارنے میں مصروف عمل ہین آج ان کی سربراہی میں فورس کے مختلف دستوں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں انہیں بہاولپور میں فائرنگ پریکٹس کیلئے بھیجا اور خود بھی تربیت کے نگران وشرکاء کی حیثیت سے شامل ہوئے ۔ڈی پی او کرار حسین سید کا کہنا ہے کہ ایسی مشقین اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھار کر ان میں جنگی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہمت اور جذبہ پیدا کرتی ہیں ۔فائرنگ پریکٹس فورس کے اہلکار کا بنیادی ہتھیار ہے ۔دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کیلئے صحیح ٹارگٹ پر نشانہ مستند اہلکار کا طرہ امتیاز ہوتا ہے ایسی مشقیں ہوتی رہنی چاہیئں اور اسی مقصد کے حل کیلئے لودھراں میں بھی فائرنگ رینج کی تعمیر جاری ہے تاکہ فورس کا سفری وقت اور وسائل بچائیں جائیں گے ۔ڈی پی او نے بذات خود بھی مشقوں میں حصہ لیا اور ٹارگٹس پر مختلف زاویوں اور فاصلوں سے نشانے لگائے


No comments

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊