ڈی پی او کرار حسین سید کی جانب سے ماتحت پروری کا سلسلہ جاری، ملازمین کے مسائل موقع پر حل

 ڈی پی او کرار حسین سید کی جانب سے ماتحت پروری کا سلسلہ جاری، ملازمین کے مسائل موقع پر حل 



تحریر : رانا آصف حنیف

ڈی پی او کرار حسین سید کی جانب سے محکمہ کے ملازمین کیلئے ان کے مسائل جان کر انہیں حل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر پانچ ملازمین  ڈی پی او سے خوشگوار ماحول میں تسلی سے ملاقات کرتے ہیں اور ملازمت میں درپیش مسائل بیان کرکے ان کے حل کی درخواست کی جاتی ہے جن پر ڈی پی او فوری احکامات جاری کررہے ہیں ۔ڈی پی او کرار حسین سید نے ملازمین پر واضح کیا ہے کہ اللہ کی رحمت سے ان کا محکمہ ان کیلئے بہترین باعزت اور رزق حلال روزگار کا ذریعہ ہے اس محکمے کی شان بڑھانے کیلئے اپنے آپ کو سیاسی ڈیروں، بیرونی سفارشوں سے دور رکھیں اپنے افسران کو اپنے مسائل بتائیں تاکہ جس کے پاس ان مسائل کا حل ہے وہی براہ راست عملدرآمد کروائے ادھر اُدھر بھاگنے سے ملازمت بھی دباؤ کا شکار ہوتی ہے ۔کوئ بعید نہیں کہ کرار حسین سید کے ان اقدامات سے چھوٹے ملازمین کا مورال بلند ہوا ہے اور وہ اپنے جائز مسائل کو بے دھڑک اپنے باس سے بیان کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ویلڈن جناب ڈی پی او کرار حسین سید 💞💞

2 comments:

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊