جناب ڈی پی او کرار حسین سید، راؤ حامد اور مہر ریاض جیسے ایس ایچ اووز سے عوام کی جان چھڑانے پر آپ کا شکریہ

 جناب ڈی پی او کرار حسین سید، راؤ حامد اور مہر ریاض جیسے ایس ایچ اووز سے عوام کی جان چھڑانے پر آپ کا شکریہ 




تحریر : رانا آصف حنیف 

آج ڈی پی او کرار حسین سید نے چھ تھانوں میں ایس ایچ اووز کے تبادلے کردیے ہیں، پورے ضلع میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے زبان زد عام ایس ایچ او سٹی دنیاپور راؤ حامد اور ایس ایچ او صدر لودھراں مہر ریاض کو فوری طور پر پولیس لائن بھیج دیا گیا ہے ۔راؤ حامد کے بارے میں سٹی دنیاپور کے عوام کو بہت زیادہ شکایات تھیں چوری اور رہزنی کی بڑھتی وارداتیں اپنی جگہ تشویش کا باعث تھیں لیکن 17 اکتوبر کو بابا رشید جٹ کے قتل کے واقعے سے اس ایس ایچ او کی سراسر زیادتی، نااہلی اور کسی حد تک کرپشن کی قلعی کھول کر رکھ دی ۔مقتول کے قتل سے پہلے اور بعد کے تمام واقعات میں اس آفیسر کی ملزمان سے ملی بھگت ہر موڑ پر سامنے آئی اور اسی آفیسر کی نااہلی کے باعث خود ڈی پی او کو مختلف مقامات ہر ہزیمت کا سامنا بھی رہا ۔دوسری طرف مہر ریاض انسپکٹر جنہیں لودھراں میں نوکری کرنے میں کبھی دلچسپی تھی ہی نہیں ۔بری کارکردگی پر ڈی پی او وہاڑی نے ضلع بدر کیا تو لودھراں میں آ دھمکے اور یہاں قسمت کی یاوری کام آگئی مگر موصوف اتنے " بھاگاں " والے تھے کہ جب سے تھانے میں قدم رکھا عوام کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا، چوریاں اور ڈکیتیاں ایسے بڑھیں جیسے افسر صاحب تمام ڈاکوؤں کو اپنے ساتھ ہی تھانے کی حدود میں بطور باراتی لے آئے ہوں اُس پر عوام اور افسران خاص کر جوڈیشل افسران سے بدتمیزی کرنا معمول بنا رکھا تھا سو ان کا بھی لائن کی زینت بننا ضروری تھا۔کُل ملا کر چھ تھانوں کے افسران تبدیل کئے گئے ہیں ان تبادلوں سے لودھراں کے عوام کی شکایات میں یقیناً کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نکھار آنے کی توقع ہے۔ڈی پی او کرار حسین سید کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اووز اپنے بہترین اخلاق اور اعلیٰ کارکردگی سے جرائم پر کنٹرول کریں اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی جان لڑا دیں گے

1 comment:

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊