بابا رشید جٹ کی یتیم بیٹیوں کی سیکورٹی پر پولیس اہلکار تعینات، ویلڈن ڈی پی او کرار حسین سید 



تحریر : رانا آصف حنیف 

موجودہ دنوں میں دنیاپور کے چک 327 ڈبلیو بی میں بابا رشید جٹ کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ زبان زد عام ہے ۔سٹی دنیاپور پولیس سمیت ڈی ایس پی دنیاپور کی اس کیس میں شروع سے برتی گئ غفلت اپنی جگہ لیکن مقتول کو اب انصاف دینے کیلئے ڈی پی او کرار حسین سید براہ راست کیس کو مانیٹر کررہے ہیں ۔مقدمے کے ایک نامزد ملزم اویس ولد افضل کی گرفتاری کر لی گئ ہے اور مقتول کی تین بیٹیوں کی حفاظت کیلئے بھی 24 گھنٹے پولیس اہلکار گھر کے باہر تعینات کردیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا سیکیورٹی رسک نہ رہے ۔مقتول کی بیٹیوں کا شروع دن سے یہی مطالبہ تھا کہ انہیں مقدمے کی تفتیش میں صرف ڈی پی او کرار حسین سید پر مکمل اعتماد ہے وہی کیس کی نگرانی اور تفتیش کریں سو امید ہے کہ اب مقتول بابا رشید کے مقدمے کی تفتیش تیزی سے انجام کی جانب بڑھے گی ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمے کا ایک ملزم افضل سات نومبر تک عبوری ضمانت پر ہے جسے ضمانت گرتے ہی حراست میں لے لیا جائے گا اور انتہائی باریک بینی سے بنا کسی دباؤ کے تفتیش کو میرٹ پر مکمل کریں گے ۔

1 comment:

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊