ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید سے اے آر ڈی اوپن یونیورسٹی کی ملاقات، شہداء پولیس کے بچوں کے وظائف اور فیس معافی پر گفتگو

 ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید سے اے آر ڈی اوپن یونیورسٹی کی ملاقات، شہداء پولیس کے بچوں کے وظائف اور فیس معافی پر گفتگو 




تحریر : رانا آصف حنیف 

علامہ اقبال یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر سید باقر ھمدانی نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیس کرار حسین سید سے ملاقات کی اس ملاقات میں ڈی پی او لودھراں سید کرار نےاوپن یونیورسٹی کے ذریعے زیر تعلیم شہداء پولیس کے بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے، فیسوں کی معافی بارے بات چیت کی جس ہر اتفاق کیا گیا ۔ڈی پی او نے کہا کہ ملکی سلامتی  اور عوام کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والوں کا معاشرے کے ہر فرد پر خصوصی حق ہے ہمارا روم روم ان کے لہو کا مقروض ہے اس لئے معاشرے کا ہر طبقہ اور ادارہ ان کے وارثان خصوصاً بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سید باقر ھمدانی نے امتحانات کے دوران پولیس فورس کی تعیناتی اور سیکورٹی سے متعلق بھی گفتگو کی اور پولیس کے تعاون کو سراہا ۔اس موقع پر ڈی پی او نے اوپن یونیورسٹی کے وفد کو وزیر اعظم انیشیئیٹو پولیس اسٹیشن سٹی لودھراں کے دورے کی دعوت بھی دی، جس پر اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔

No comments

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊