تھانوں کے رنگ دیدہ زیب، عمارتیں خوبصورت، ڈی پی او کرار حسین سید مسلسل بہتری کیلئے کوشاں

 تھانوں کے رنگ دیدہ زیب، عمارتیں خوبصورت، ڈی پی او کرار حسین سید مسلسل بہتری کیلئے کوشاں





تحریر : رانا آصف حنیف 

نفری کی بدترین کمی، وسائل کا محدود ہونا پنجاب پولیس کا بہت دیرینہ اور حل طلب مسئلہ ہے ۔ضلع لودھراں کی آبادی 20 لاکھ اور پولیس نفری 1100 کے قریب ہے ۔اس تناسب سے 19 ہزار افراد پر ایک اہلکار تعینات ہے جو سوچ کے ہ کونے کو جھنجھوڑتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ضلعی پولیس کے فرض شناس اور مستعد اہلکار آج بھی محکمے کیلئے تن من ایک کئے ہوئے ہیں ڈی پی او کرار حسین سید نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران اہلکاروں اور افسران کی مجبوریوں، کرپشن کی کہانیوں، وسائل کی عدم دستیابی اور ڈیوٹی کے بے بہا بوجھ کے باوجود اپنے آپ کو ناک کی سیدھ میں رکھ کر تھانہ کلچر کی تبدیلی، پولیس کے پُراعتماد چہرے کو نکھارا ہے ۔کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، ملازمین کے ویلفیئر کے امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اب تھانوں کو پرانے اور مخصوص رنگ و روغن سے نکال کر نئ جدت کی جانب گامزن کردیا ہے ۔وزیراعظم انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کے عنوان سے تھانہ سٹی لودھراں کی خوبصورت ترین اور جدت سے بھرپور عمارت عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے ۔کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لیس ملازمین سائلین کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔کمیونٹی رومز، ویٹنگ ایریاز، بیرکس الغرض ہر شے کو حتی الوسع بہتر سے بہترین رکھا گیا ہے تاکہ مظلوم کو دارالامان لگے اور بگڑوں کیلئے دارالصلاح ہو ۔اسی طرح جلہ ارائیں تھانے کی عمارت کو بھی تزئین وآرائش کے بعد قابل دید اور جدت سے ہمکنار کیا گیا ہے ۔کرار حسین سید کو بخوبی علم ہے کہ پولیس کے بگڑے نظام اور کرپشن کی ہزار ہا شکایات کو ایک دن یا لمحوں میں سمیٹا نہیں جاسکتا لیکن بہتری کی کوشش اور سزا جزا کے نظام کو مناسب رفتار سے زندہ رکھ کر مجبوریوں اور وسائل کی کمیابی کے تناظر میں دیکھتے ہوئے سدھارا ضرور جاسکتا ہے اور وہ مسلسل مصروف عمل ہیں ۔یقیناً لودھراں پولیس تھانوں کے یہ خوبصورت مناظر اور اصلاح کی کوششیں ایک روز بار آور ہونگی، ویلٍڈن جناب کرار حسین سید ۔۔۔۔💕

1 comment:

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊