ڈیرہ غازی خان پولیس کا گوگڑاں میں ہلہ، دل کے مریض کو بلاوجہ اغواء کرنے کی کوشش، عوام کے مشتعل ہونے پر پولیس کی دوڑیں
ڈیرہ غازی خان پولیس کا گوگڑاں میں ہلہ، دل کے مریض کو بلاوجہ اغواء کرنے کی کوشش، عوام کے مشتعل ہونے پر پولیس کی دوڑیں
گوگڑاں کا علاقہ لودھراں شہر سے 20 کلومیٹر پر واقع ہے جسے تھانہ قریشی والہ تحصیل لودھراں لگتا ہے ۔ذرائع کے مطابق اے ایس آئ اختر، دو کانسٹبلز اور دو سول کپڑوں میں ڈنڈوں اور اسلحہ سے لیس افراد کے ساتھ گوگڑاں بستی میں شہزاد نامی شخص کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور شہزاد کو اٹھا کر سرکاری ڈالے میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن اہل محلہ نے اکٹھے ہو کر پولیس کو روک لیا اور شہزاد کی گرفتاری کی وجہ پوچھی لیکن پولیس اہلکار کچھ نہ دکھا سکے عوام کے مشتعل ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اختر نے ایک نکاح نامہ دکھا کر کہا کہ شہزاد کے بھانجے نے ڈیرہ غازی خان سے لڑکی اغواء کی ہے اس لئے اس پر مقدمہ درج ہے وہ نہیں ملا تو جو مل گیا اسے اٹھا کر لے جارہے ہیں ۔اس عجیب وغریب موقف پر اہل علاقہ نے بھی پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس سے قبل کے عوام کا بڑھتا رش پولیس کی دُرگت بناتا پولیس پارٹی بھاگ کھڑی ہوئی ۔رابطے پر گوگڑاں کے متعلقہ تھانہ قریشی والہ سے رابطہ کیا تو جواب ملا کہ ڈی جی خان پولیس کے اہلکار اپنی آمد اور روانگی لکھ کر جاچکے انہوں نے متعلقہ تھانے کی مدد لینے سے انکار کیا تھا.
No comments
IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊