زیادتی کے مقدمات کا اندراج، صلح کے عوض رقم کا حصول یا ملزم کی بے گناہی، مدعیان کو بھی سزا ملنی چاہئے
زیادتی کے مقدمات کا اندراج، صلح کے عوض رقم کا حصول یا ملزم کی بے گناہی، مدعیان کو بھی سزا ملنی چاہئے
تحریر: رانا آصف حنیف
پاکستان اور پھر پنجاب میں چند ایک ہولناک واقعات کے بعد زیادتی کے مقدمات پورے صوبے کی طرح لودھراں ضلع میں بھی پوری رفتار سے درج ہورہے ہیں ۔ہر دوسرے مقدمے میں خاتون کا رٹا رٹایا بیان ہوتا ہے کہ فلاں نے زیادتی کی، فلاں پہرہ دیتا رہا اور ویڈیو بھی بنالی یا فلاں کو جانتی تھی اس کے ساتھ دوا لینے گئ تو وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گیا اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی ۔۔ایسے درجنوں مقدمات دھڑا دھڑ درج کیے جانا ضلعی پولیس کی مجبوری بھی بن چکا ہے کیونکہ مقدمات درج نہ کریں تو پھر خاتون کا خاتون ہونے کا فائدہ، میڈیا چینلز اور اخبارات کی دھاڑ پکار اور سماجی تنظیموں کی ہا ہا کار پولیس پر برق بن کر گرتی ہے لیکن کوئی بھی بعدازاں یہ نہیں سوچتا، دیکھتا یا نوٹ کرتا کہ ایسے مقدمات کا پس منظر موجودہ دور میں ہے کیا، مقدمات کے اندراج کی اکثریت کے پیچھے زمینوں کے جھگڑے، پرانی رنجش، رشتوں کا لین دین عام ہے ۔ایسے مقدمات درج ہو کر میڈیا کی زینت بنتے ہیں ۔ملزمان عزت کے ساتھ ساتھ کردار کشی کی نہ رکنے والی مہم کا ظالمانہ شکار بنتے ہیں پھر اچانک صلح ہوجاتی ہے جو کوئی بھی نہیں دیکھ پاتا یا دیکھنا چاہتا ۔صلح کے عوض لاکھوں کا بھونگا، اراضی،معصوم بے گناہ بچیوں کے رشتے لے کر مدعیان بیان حلفی لکھ دیتے ہیں یا عدالتوں میں پہلے بیانات سے منحرف ہوجاتے ہیں ۔دوسرے طریقے میں پولیس تفتیش میں ملزمان بے گناہی ثابت کرجاتے ہیں لیکن ایسے دونوں عمل مقدمات کی مدعی خواتین یا ان کے سرپرستوں کو کسی سزا کے قابل نجانے کیوں نہیں بناتے ایسی خواتین کے خلاف قوانین موجود ہیں مگر عمل کرنے میں نہ تو بے چارے مرد مدعی کی ہمت ہوتی ہے اور نہ ہی پولیس "جرات" کر پاتی ہے یہاں بھی خاتون کو وہی خاتون کارڈ بچا جاتا ہے اور ایسی حوا کی بیٹیاں کئ ابن آدم کو رسواء کراکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرلینے کے بعد یہ جا اور وہ جا ہوجاتی ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جھوٹے مقدمات کی شوقین یا بلیک میلنگ کے دھندے کی سرغنہ خواتین کو بھی پھر پابند سلاسل کیا جائے انہیں بھی نشان عبرت بنایا جائے تاکہ ایسے مقدمات کی حوصلہ شکنی ہو اور یہ تاثر معاشرے سے زائل ہو کہ عورت ہمیشہ معصوم اور مظلوم ہوتی ہے ۔
No comments
IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊