ملتان پولیس ریجن کا پہلا ڈی آر سی روم تھانہ سٹی لودھراں میں قائم، مصالحتی جھگڑوں کو حل کرے گی
ملتان پولیس ریجن کا پہلا ڈی آر سی روم تھانہ سٹی لودھراں میں قائم، مصالحتی جھگڑوں کو حل کرے گی
تحریر : رانا آصف حنیف
وزیراعظم عمران خان کے سپیشل انیشیئٹو کے تحت تھانوں میں ضلعی مصالحتی کمیٹیوں کیلئے سپیشل عدالتی ماحول کی طرز پر رومز کے قیام کا جنوبی پنجاب میں سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور خوش قسمتی سے ملتان پولیس ریجن کا پہلا ڈی آر سی روم تھانہ سٹی لودھراں میں عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان کرچکے ہیں گزشتہ ایک ماہ سے دن رات کام میں لگے ڈی پی او لودھراں کرار حسین سید اور ان کی ٹیم جن میں ایس ایچ او رئیس علی انصر پیش پیش تھے انہوں نے وزیراعظم پروگرام کے تحت تھانہ سٹی لودھراں کو نیا روپ دینے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی،بائیو میٹرک حاضری، وزیٹرز روم، فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، ایس ایچ او آفس کو اتنا باکمال اور خوبصورت بنایا گیا ہے کہ تھانوں کا قدیم ماحول یکسر تبدیل ہو چکا ہے اب تھانہ کسی گزٹڈ آفیسر کا ایسا آفس لگتا ہے جو تمام برانچوں سے یک لخت مزین ہو ۔ڈی پی او کرار حسین سید کا کہنا ہے کہ District resolution committee Room میں عدالتی طرز پر کمیٹی کے منتخب یا نامزد کردہ پرائیویٹ اراکین فریقین کو سن کر معاملے کا حل نکالیں گے جس سے پولیس کا قانونی بوجھ کم اور عوام کی تھانے کچہری کی جنگ ختم ہوگی ۔گزشتہ روز کے معائنے پر ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اور آرپی او ملتان وسیم احمد خان نے تھانے کی خوبصورتی اور ڈی آر سی روم کی بناوٹ پر ڈی پی او کے ویژن، آئیڈیاز اور ایس ایچ او رئیس علی انصر کی دن رات محنت کو خوب سراہا اور استقبالی کتاب میں زبردست تعریفی نوٹ بھی قلمبند کئے اور اس کمیٹی روم کو وزیراعظم سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے طور پر ملتان پولیس ریجن کا پہلا بہترین روم قرار دیا ۔کوئی شک نہیں کہ جناب ڈی پی او کرار حسین سید اپنی تعیناتی میں ضلع لودھراں کیلئے سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ پولیس کے مثبت اور اجلے چہرے کو سامنے لانے میں انتھک محنت کررہے ہیں اور افسران کی شاباش اسی محنت کا ثمر ہے ۔ویلڈن ڈی پی او کرار حسین سید ،ایس ایچ او رئیس علی انصر 💕
Good work
ReplyDeleteGood Sir
ReplyDeleteGood😊
ReplyDelete