لودھراں میں 754 گراں فروشوں کو 8 لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے عائد

 لودھراں میں 754 گراں فروشوں کو 8 لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے عائد 





رپورٹ : رانا آصف حنیف 


پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنرلودھراں خواجہ عمیر محمود اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور زویب احمد انجم، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک احمد فراز اعوان، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم طاہر محمود سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شریک تھے۔ اجلاس میں حکومتی احکامات کی روشنی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ رواں ماہ کے دوران ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کے مرتکب574افراد کو مجموعی طور پر8لاکھ 88ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے  ہیں۔پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت تحصیل لودھراں میں 2لاکھ 77 ہزار روپے کے جرمانے،تحصیل کہروڑپکا میں 2لاکھ 89ہزار 800 اور تحصیل دنیاپور میں 3لاکھ21 ہزار 200 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 14 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں


3 comments:

IF YOU HAVE ANY DOUBT
PLEASE LET ME KNOW
THANK YOU 😊